کینیڈانے کووڈ-19 سےمتعلق سرحدی اور قرنطینہ کی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے نے کینیڈا کی پبلک ہیلتھ ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نےیکم اکتوبرسے کووڈ-19 سے متعلق پابندیوں کو ہٹا نے کا اعلان کیا ہے ۔ان پابندیوں میں ملک میں داخل ہونے والے ہر فرد کے لیے ٹیسٹنگ، قرنطینہ کی لازمی احکامات بھی شامل تھے۔
ہیلتھ ایجنسی کا کہنا ہے کہ کینیڈا بڑی حد تک اومیکرون بی اے۔4 اور بی اے۔5 کی لہر سےگزر چکا ہے اور ملک میں ویکسی نیشن کی شرح، ہسپتالوں میں داخل ہونے اور اموات کی کم شرح کے ساتھ ویکسین بوسٹرز کی دستیابی ، استعمال اورکووڈ-19 کے بڑے پیمانے پرٹیسٹ جیسےاقدامات سے اس وبا کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔تمام مسافروں کو اب صحت عامہ کی معلومات ارائیوکین ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی صرف آمد سے قبل ویکسی نیشن کا ثبوت فراہم کرناہوگا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں